19 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز نے علاقے میں اسلامی بیداری سے آنے والی گہری تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر دوگنا دباؤ ڈالنے کی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز نے علاقے میں اسلامی بیداری سے آنے والی گہری تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر دوگنا دباؤ ڈالنے کی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں اور اس کا مقصد ایران کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرنا ہے لیکن امریکہ اب تک ناکام رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد سرفراز نے آج آئي آر آئي بی کے محققین سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکہ کی طرح طرح کی سازشوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ امریکہ ان سازشوں کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکام اسلامی انقلاب کے اصولوں پر کاربند ہیں اور دشمن کے دباؤ کا ایک اور مقصد اسلامی بیداری میں ایران کے کردار کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراج جانتا ہے کہ اسلامی بیداری کا سرچشمہ امام خمینی کی حکمت عملی ہے۔ ڈاکٹر محمد سرفراز نے اسلامی بیداری کو بے مثال واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سابق سوویت یونین کے خاتمےسے بھی بڑا واقعہ ہے جو مستقبل میں نہایت اہم تبدیلیوں کا باعث ہوگا۔...............

/169